ایف آئی اے کی کارروائی، ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے سعودی عرب کا ورک ویزہ دلوانے کے نام پر شہری سے 4 لاکھ 72 ہزار روپے ہتھیا لیے وہ ملزم کو ویزہ مہیا کر سکا اور نہ ہی رقم واپس کی

ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے سعودی عرب کا ورک ویزہ دلوانے کے نام پر شہری سے 4 لاکھ 72 ہزار روپے ہتھیا لیے وہ ملزم کو ویزہ مہیا کر سکا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہری محمد ارشد سے اس کے بیٹے کو سعودی عرب میں ملازمت کے لیے ویزہ دلوانے کے نام پر 4 لاکھ 72 ہزار روپے وصول کیے لیکن وعدہ کے مطابق ویزہ مہیا نہیں کیا ۔ ترجمان کامزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفیتش کا عمل جاری ہے۔