یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر آرٹ نمائش کا انعقاد

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق نمائش کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کیا

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق نمائش کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کیا۔آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیرِ اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں آرٹ نمائش میں 88 طلبہ کے تجریدی فن پارے پیش کیے گئے، جن میں بالخصوص ایکشن پینٹنگ اور مشاہداتی رنگوں کے اطلاق کو موضوع بنایا گیا۔

نمائش کے ساتھ آرٹ ایکٹیویٹی بھی منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے مہمانوں کو رنگ، اشارے اور حرکات کے ذریعے براہِ راست فنکارانہ عمل میں شامل کیا اور بے ساختہ تجریدی کمپوزیشنز تخلیق کیں۔ نمائش میں حصہ لینے والے 88 اہل طلبہ میں ان کی شرکت اور کاوشوں کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس آف پارٹیسپیشن بھی تقسیم کیے گئے۔