پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے اور وہ خدمت کو محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں
سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد خان کھوسہ
ڈیرہ مراد جمالی 09 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے اور وہ خدمت کو محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں
صحبت پور کی ترقی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے صحبت پور کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کا حل ہمارا مشن ہے، ہم عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ صحبت پور ایک اہم ضلع ہے اور یہاں کے عوام کو بہتر مواصلاتی نظام پختہ سڑکوں صحت تعلیم صاف پانی نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد اور شفاف انداز میں حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم بھی عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔









