میپکو کانئے بجلی کنکشنز کی تنصیب تیز کرنے کا حکم

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)نے نئے بجلی کنکشنز کے خواہشمند صارفین کے میٹرزنصب کرنے کاعمل تیز کر دیا ہے

ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)نے نئے بجلی کنکشنز کے خواہشمند صارفین کے میٹرزنصب کرنے کاعمل تیز کر دیا ہے۔ ستمبر 2026 ء کے اختتام تک نئے کنکشنز کی فراہمی کے لیے سنگل فیز میٹرز اور پی وی سی تار بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد نے ساہیوال سرکل میں اجلاس کی صد ارت کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز صارفین کو نئے کنکشنز کی فراہمی یقینی بنائیں اور غیر ضروری تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ افسران اپنی نگرانی مؤثر بنائیں، ڈیٹیکشن کیسز کے پرفارموں کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور کنزیومر سروس مینوئل کے مطابق ڈیٹیکشن چارجز وصول کریں۔ ایس ڈی اوز فیلڈ میں موجود رہ کر صارفین کے مسائل فوری حل کریں اور شکایات کے ازالے میں غفلت سے گریز کریں۔