بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں‘ ائیر چیف مارشل سہیل امان

کراچی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام فضائی ایئربیسز پر 7 ستمبر یوم شہداءکے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین …

کراچی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام فضائی ایئربیسز پر 7 ستمبر یوم شہداءکے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 ءاور 1971ءکی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہداءاور ان تمام افراد کے لئے خصوصی دعاﺅں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں مادروطن کی راہ میں بیش بہا قربانیاں دینے والے اُن شہداءاور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا۔ اپنے بہادر جنگی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک بھی ہے، جب بزدل دشمن کو احساس ہوا کہ وہ ہم سے براہ راست جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا تو اس نے چھپ کر وار کرنے میں ہی عافیت جانی لیکن اس موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ گئے۔ پاک فضائیہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply