بیرون ملک سے پاکستان آنے والے یاتریوں کیلئے ویزوں کا حصول آسان بنایا جائے گا، پاکستان کو دنیا کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال بنانے وژن کو آگے بڑھائیں گے، ذوالفقار عباس بخاری

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے یاتریوں کیلئے ویزوں کا حصول آسان بنایا جائے گا، پاکستان کو دنیا کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال بنانے کیلئے وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے یاتریوں کیلئے ویزوں کا حصول آسان بنایا جائے گا، پاکستان کو دنیا کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال بنانے کیلئے وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمداور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی سیّد انتخاب عالم نے خصوصی شرکت کی۔ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی نے کہا کہ پوری دنیا سے مختلف مذاہب کے پیروکار پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات پر آنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان کی سرزمین سکھوں، ہندوئوں اور بدھ مت مذاہب کیلئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذولفقار عباس بخاری نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے کے خواہشمند یاتریوں کیلئے ویزوں کا حصول آسان بنایا جائے گا۔ پاکستان کو دنیا کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال بنانے کے لئے وزیراعظم کے وژن کو لے کر آگے بڑھایا جائے گا۔