اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران دیگرممالک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے پاکستان نے 3.630 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے 11ماہ میں پاکستان نے دیگر ممالک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے 3ہزار 630 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال2016-17 ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.29 فیصد زیادہ …
بیرون ملک ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے پاکستان کو 3.630 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران دیگرممالک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے پاکستان نے 3.630 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے 11ماہ میں پاکستان نے دیگر ممالک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے 3ہزار 630 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال2016-17 ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.29 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17 ءکے 11 مہینوں میں پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے 3 ہزار514 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی میں اس عرصہ کے دوران 3.93 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے 11 ماہ میں فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے پاکستان کو791.660 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، مالی سال 2016-17ءکے 11 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے پاکستان کو 761.350 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔









