بیس بال، لاس اینجلس ڈوجرز نے فلڈلفیا فلیزکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

لاس اینجلس۔7اکتوبر (اے پی پی):لاس اینجلس ڈوجرز نے نیشنل لیگ ڈویژنل سیریز کے میچ میں فلڈلفیا فلیز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق موجودہ ورلڈ سیریز چیمپئنز اب کل (بدھ کو) لاس اینجلس میں ہونے والے تیسرے میچ میں ایکشن میں ہوگی ۔ لاس اینجلس ڈوجرز کے منیجر …

لاس اینجلس۔7اکتوبر (اے پی پی):لاس اینجلس ڈوجرز نے نیشنل لیگ ڈویژنل سیریز کے میچ میں فلڈلفیا فلیز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق موجودہ ورلڈ سیریز چیمپئنز اب کل (بدھ کو) لاس اینجلس میں ہونے والے تیسرے میچ میں ایکشن میں ہوگی ۔ لاس اینجلس ڈوجرز کے منیجر ڈیو رابرٹس نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ایک شاندار میچ تھا۔ میری ٹیم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سیریز میں اپنی فتوحات کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

فلڈلفیا کے سٹیڈیم سِٹیزنز بینک پارک میں کھیلا گیا یہ میچ ایک شاندار پِچررز کا مقابلہ ثابت ہوا، جہاں حریف ٹیم فلڈلفیا فلیز کے جیسس لوزارڈو اور ڈوجرز کے بلیک سنیل نے ابتدائی 6اننگز تک کسی بھی رن سے روکے رکھا۔بلیک سنیل نے 6 اننگز میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے فلڈلفیا فلیز کے بلے بازوں کو بے بس کر دیا، لیکن ساتویں اننگ میں لوزارڈو کی کارکردگی میں پہلی بار کمی دیکھنے کو ملی۔ ٹیوسکار ہرنینڈز کے لیڈ آف سنگل اور فریڈی فری مین کے ڈبل کے بعد لاس اینجلس ڈوجرزنے مکمل طور پر اٹیکنگ گیم کھیلی ۔

فلڈلفیا فلیز کے منیجر راب تھامسن نے فوری طور پر لوزارڈو کو ہٹا کر اورین کیرکرنگ کو متعارف کرایا، لیکن لاس اینجلس ڈوجرز نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔کیکے ہرنینڈز کی گراؤنڈڈ بال پر ٹیوسکار ہرنینڈز نے ہوم پلیٹ پر ڈائیو لگا کر پہلا رن مکمل کیا، جس میں فلڈلفیا کے شارٹ سٹاپ ٹریا ٹرنر کی معمولی سی غلط تھرو کا بھی دخل تھا۔ویل سمتھ نے پنچ ہٹر کے طور پر آ کر 2 رنز کے ساتھ سکور کو 0-3 کر دیا۔شوہی اوتانی نے ٹیم کے لئے ایک اور سنگل سکور کھیلا ، جس سے مجموعی سکور 0-4 ہو گیا۔

فلڈلفیا فلیزنے ساتویں اور آٹھویں اننگز میں کچھ مزاحمت کی، جہاں ٹریا ٹرنر کے سنگل پر گیب کیپلر نے ایک رن سکور کیا، جس سے فرق کم ہو کر 1-4 رہ گیا، لیکن آخر تک لاس اینجلس ڈوجرز نے اپنی برتری کو برقرار رکھا۔واضح رہے کہ نیشنل لیگ ڈویژنل سیریز کا آئندہ میچ کل (بدھ کو )لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا، جہاں لاس اینجلس ڈوجرز کو سیریز جیتنے کے لیے اس میچ میں فتح درکار ہوگی۔