بیلا روس کی سرحد پر مہاجرین کا بحران ختم نہیں ہوا، نیٹو سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ

76

منسک۔29نومبر (اے پی پی):مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس سٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر مہاجرین کا بحران ختم نہیں ہوا ہے۔جرمن خبر رسا ں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اب بھی غیرقانونی تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لِٹیویا کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شدت یقیناً کم ہوئی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ بحران ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں عراق، یمن، شام، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش میں ہیں۔