برسلز۔4فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کےسفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ میں یورپی یونین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کے فروغ کےلئے قائم وفد’’ ڈی ایس اے ایس ‘‘کے چیئرمین ورکنِ یورپی پارلیمنٹ سربان دیمتریئے اسٹرزا سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی روابط اور یورپی یونین …
بیلجئیم میں پاکستان کےسفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ میں ڈی ایس اے ایس کے چیئرمین، رکنِ یورپی پارلیمنٹ سربان دیمتریئے اسٹرزا سے ملاقات
برسلز۔4فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کےسفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ میں یورپی یونین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کے فروغ کےلئے قائم وفد’’ ڈی ایس اے ایس ‘‘کے چیئرمین ورکنِ یورپی پارلیمنٹ سربان دیمتریئے اسٹرزا سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی روابط اور یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔









