بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی کمیشن کی صدر کے چیف ڈپلومیٹک ایڈوائزر سمن مورڈیو سے ملاقات

بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی کمیشن کی صدر کے چیف ڈپلومیٹک ایڈوائزر سمن مورڈیو سے ملاقات

برسلز ۔14اپریل (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی کمیشن کی صدر کے چیف ڈپلومیٹک ایڈوائزر سمن مورڈیو سے ملاقات کی۔ منگل کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ​ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تعمیری گفتگو ہوئی۔