بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی پالیسیز پیئٹرو دوچی اور وفد کے رکن فلیپے الکوبیا دے مورائس سے ملاقات

برسلز ۔17فروری (اے پی پی):بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ میں یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ پالیسیز پیئٹرو دوچی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کے وفد کے رکن فلیپے الکوبیا دے مورائس سے ملاقات کی۔ منگل کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے، خصوصاً بین …

برسلز ۔17فروری (اے پی پی):بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ میں یونین کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ پالیسیز پیئٹرو دوچی اور جنوبی ایشیائی ریاستوں سے تعلقات کے وفد کے رکن فلیپے الکوبیا دے مورائس سے ملاقات کی۔

منگل کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے، خصوصاً بین الپارلیمانی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔