بیجنگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) چین نے اپنے عظیم الشان منصوبے ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو“ کے تحت 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جدید بلٹ ٹرینوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔چین کا منصوبہ ہے کہ ان جدید ٹیکنالوجی کی حامل ریل گاڑیوں کو 2020ءتک پٹڑیوں پرڈال دیا جائے گا۔چین کے بڑے ریل کار ساز ادارے سی آر آر سی چنگ چن ریلوے …
”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو“،چین نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جدید بلٹ ٹرینوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) چین نے اپنے عظیم الشان منصوبے ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو“ کے تحت 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جدید بلٹ ٹرینوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔چین کا منصوبہ ہے کہ ان جدید ٹیکنالوجی کی حامل ریل گاڑیوں کو 2020ءتک پٹڑیوں پرڈال دیا جائے گا۔چین کے بڑے ریل کار ساز ادارے سی آر آر سی چنگ چن ریلوے وہیکلز کے مطابق انھوں نے مستقبل کے لئے ہائی سپیڈ نیکسٹ جنریشن ریل گاڑیاں بنانے کے لئے نئے کم وزن کے حامل اور توانائی کی بچت دینے والے میٹریلز جیسے کہ کاربن فائیبرز اور الومینیم ایلائے پر ریسرچ اور پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ نئی ٹرینیں روڈ اینڈ بیلٹ انیشی ایٹیو مارکیٹس کے لئے دستیاب ہوں گی اور ان میں فی مسافر توانائی کے استعمال کی کھپت دوسری ہائی سپیڈ ریلوے سے 10 فیصد تک کم ہو گی۔ان ریل گاڑیوں کو بنانے اور برآمد کرنے کی ذمہ داری سی آر آر سی کی ہی ہو گی۔







