بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اُوبر پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اُوبر پاکستان کے مابین بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے وسیع پیمانے پر معاشی مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ یاداشت کا مقصد اُوبر پاکستان کی جانب سے مستحق خواتین کو گاڑیاں اور سی این جی رکشوں کی فراہمی کرتے ہوئے معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ شراکت داری کاروباری خواتین …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اُوبر پاکستان کے مابین بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے وسیع پیمانے پر معاشی مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ یاداشت کا مقصد اُوبر پاکستان کی جانب سے مستحق خواتین کو گاڑیاں اور سی این جی رکشوں کی فراہمی کرتے ہوئے معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ شراکت داری کاروباری خواتین کو ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرنے، رکشوں کیلئے لائسنس کی ضروریات مکمل کرنے، اُمیدواروں کی ڈیجیٹل سمجھ بوجھ میں اضافہ کرنے، کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، کمیونی کیشن اور کسٹمر کیئر خصوصیات میں مددگار ثابت ہوگی۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن ، وزیر مملکت کمیونی کیشن ایم جنید انور چوہدری، وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار سردار ارشد خان لغاری کی موجودگی میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے گئے۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس شراکت داری کو جنوری 2018 میں ڈیووس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سی ای او اُوبر ٹیکنالوجی انٹرنیشنل دارا خوسروشاہی کے مابین ہونے والی ملاقات کی پیش رفت قرار دیا۔