اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے ڈیٹا کے اشتراک اور اپنے مستحقین کیلئے کاروبار کے فروغ کیلئے پیر کو دو علیحدہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ ان باکس ٹیکنالوجیز اور انڈس ہیرٹیج ٹرسٹ کیساتھ بالترتیب مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان باکس ٹیکنالوجیز کیساتھ معاہدے کے مطابق ، ان باکس ایک سسٹم کا پروٹوٹائپ تیار کرے گا جس …
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ڈیٹا اشتراک اور اپنے مستحقین کیلئے کاروبار کے فروغ کیلئے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے ڈیٹا کے اشتراک اور اپنے مستحقین کیلئے کاروبار کے فروغ کیلئے پیر کو دو علیحدہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ ان باکس ٹیکنالوجیز اور انڈس ہیرٹیج ٹرسٹ کیساتھ بالترتیب مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان باکس ٹیکنالوجیز کیساتھ معاہدے کے مطابق ، ان باکس ایک سسٹم کا پروٹوٹائپ تیار کرے گا جس کے ذریعے بی آئی ایس پی ڈیجیٹلی اور باحفاظت طریقے سے ڈیٹا کا اشتراک کرے گا ، ملکیت کو رکھتے ہوئے اور ڈیٹا سائنسز کے ایڈوانس الگورتھم کو لاگو کرتے ہوئے ڈیٹا کو مزید قیمتی بناتا ہے۔ انڈس ہیرٹیج ٹرسٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد منتخب کردہ اضلاع میں بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ، ٹریننگ، غربت کا خاتمہ اور حکمت عملی پر عمل درآمد پر باہمی تعاون اور اشتراک کو یقینی بنانا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحفظ بہت اہم ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور یہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپناتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ان باکس کے سی ای او میر ایم ناصر نے کہا کہ انکی فرم پروٹوٹائپ کی تخلیق میں تمام سکیورٹی پروٹوکولز کو عمل میں لاتی ہے۔ ڈیٹا کے اشتراک کیلئے، بی آئی ایس پی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے مطابق ان باکس کیساتھ پروٹوٹائپنگ کے مقاصد کیلئے ڈیٹا کا اشتراک کرے گا۔








