بینکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 96 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کم شرح سود اور بینکوں کی جانب سے موثر مارکیٹنگ سے صارف قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کم شرح سود اور بینکوں کی جانب سے موثر مارکیٹنگ سے صارف قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران بینکوں کی طرف سے صارف قرضوں کی مد میں 18.4 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔