اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج یکم جولائی کو بینکوں کی سالانہ ایک روزہ چھٹی کی وجہ سے احساس ایمرجنسی کیش مراکز ملک بھر میں ایک دن کے لئے بند رہیں گے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 22 لاکھ77 ہزار سے زائد …
بینکوں کی چھٹی کی وجہ سے احساس ایمرجنسی کیش مراکز آج (یکم جولائی) کو بند رہیں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج یکم جولائی کو بینکوں کی سالانہ ایک روزہ چھٹی کی وجہ سے احساس ایمرجنسی کیش مراکز ملک بھر میں ایک دن کے لئے بند رہیں گے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 22 لاکھ77 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں 148 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ 1ہزارسے زائد افراد میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی۔ بلوچستان میں 7 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 6 لاکھ22 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔گلگت بلتستان میں87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 25 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم 21 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔پنجاب میں 54 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔








