اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 30603 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 19.1 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں …
بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 30603 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 19.1 فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ سال جولائی میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 25702 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی ہوئی ۔ جون کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 31122 ارب روپے تھا جو جولائی میں بڑھ کر 30603 ارب روپے ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر 41.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جولائی کے اختتام پر بینکوں کے سٹاک کا حجم 30431 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 21468 ارب روپے تھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11872 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا مجموعی حجم 11898 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں بینکوں کے مختصر مدت کےقرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 4.5 فیصد کی کمی ہوئی۔ جون کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12435 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا جو جولائی میں کم ہو کر 11872 ارب روپے ہو گیا۔








