بینک آف خیبر کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاروباری اداروں کی معاونت اور روز گار کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی ری فنانس سکیم کے متعدد اقدامات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) بینک آف خیبر (بی او کے) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت اور روز گار کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی ری فنانس سکیم متعدد اقدامات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انقعاد کیا گیا ۔ بی او کے کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ ایس بی …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) بینک آف خیبر (بی او کے) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت اور روز گار کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی ری فنانس سکیم متعدد اقدامات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انقعاد کیا گیا ۔ بی او کے کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ ایس بی پی کی ری فنانس سکیم امید کی کرن ہے جس سے کووڈ19- کی وباءکے باعث کاروبار/ایس ایم ایز کے مالیاتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ، واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں اور صنعتی شعبہ سمیت ایس ایم ایز کی مالی مشکلات اور روز گار کے تحفظ کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ری فنانس سکیم متعارف کرائی تھی جس کا مقصد کم شرح سود پر تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ بی او کے نے ایس بی پی کی ری فنانس سکیم اور دیگر سکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنے ہیڈ آفس میں آگاہی سیشن کا خصوصی انقعاد کیا جس میں صوبہ کی کاروباری و صنعتی برادری نے شرکت کی ہے۔ مزید برآں بینک آف خیبر کی جانب سے میڈیا پر مختلف آگاہی مہمات /تشہیر بھی مسلسل کی جا رہی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو بحال کیا جا سکے ۔