اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) بینک الحبیب لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران 32.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران بینک الحبیب لیمیٹڈ کو11.17 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، جو سال 2018ءکے مقابلے میں 32.66 فیصد زیادہ ہے، سال 2018ءمیں بینک الحبیب کو8.42 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس …
بینک الحبیب کے بعد ازٹیکس سالانہ منافع میں 32.66 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) بینک الحبیب لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران 32.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ کیلنڈرسال کے دوران بینک الحبیب لیمیٹڈ کو11.17 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، جو سال 2018ءکے مقابلے میں 32.66 فیصد زیادہ ہے، سال 2018ءمیں بینک الحبیب کو8.42 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 10.05 روپے رہی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کیلئے 35 فیصد کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے دوران بینک کا قبل ازٹیکس منافع19.01 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔








