بینک الحبیب کے خالص منافع میں جاری سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 50 فیصداضافہ ہوا،رپورٹ

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):بینک الحبیب کے خالص منافع( بعد ازٹیکس منافع )میں جاری سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹاک ایکسچینج میں بینک کے جمع اعدادوشمار کے مطابق جاری سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 11.38 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):بینک الحبیب کے خالص منافع( بعد ازٹیکس منافع )میں جاری سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹاک ایکسچینج میں بینک کے جمع اعدادوشمار کے مطابق جاری سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 11.38 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں بینک الحبیب کو 7.58 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 10.24 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سہ ماہی میں 7.58 روپے تھی۔

جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو 21.61 ارب روپے خالص منافع ہوا جو گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہے ۔ کیلنڈر سال کے پہلے 6ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 19.44 روپے ریکارڈکی گئی ۔

مزید خبریں