بین الاقوامی جمناسٹکس فیڈریشن نے نیا نام ورلڈ جمناسٹکس اختیار کر لیا

جنیوا۔10دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی جمناسٹکس فیڈریشن نے اپنے نئے نام "ورلڈ جمناسٹکس"کے ساتھ باضابطہ طور پر ری برانڈنگ کا اعلان کردیا ہے، جو تنظیم کی تاریخی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔شنہوا کے مطابق تنظیم یہ فیصلہ کھلاڑیوں، رکن ممالک، شائقین اور تجارتی شراکت داروں سے وسیع مشاورت کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد عالمی سطح پر جمناسٹکس کے فروغ کے لیے ایک …

جنیوا۔10دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی جمناسٹکس فیڈریشن نے اپنے نئے نام "ورلڈ جمناسٹکس”کے ساتھ باضابطہ طور پر ری برانڈنگ کا اعلان کردیا ہے، جو تنظیم کی تاریخی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔شنہوا کے مطابق تنظیم یہ فیصلہ کھلاڑیوں، رکن ممالک، شائقین اور تجارتی شراکت داروں سے وسیع مشاورت کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد عالمی سطح پر جمناسٹکس کے فروغ کے لیے ایک واضح اور جدید شناخت پیش کرنا ہے۔

1881 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم اولمپک کھیلوں کی سب سے قدیم بین الاقوامی فیڈریشن ہے اور عالمی سطح پر جمناسٹکس کی نگرانی کرتی ہے۔ ورلڈ جمناسٹکس اس وقت مرد و خواتین آرٹسٹک جمناسٹکس، ردھمک جمناسٹکس، ٹرامپولین اینڈ ٹمبلنگ، ایکروبیٹکس، ایروبکس، پارکور اور ’’جمناسٹکس فار آل‘‘ سمیت 8شعبوں کی سرپرستی کرتی ہے۔تنظیم کے 165 رکن ممالک میں لاکھوں کھلاڑی اور شائقین شامل ہیں، جس کے باعث جمناسٹکس دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے۔

ری برانڈنگ کے تحت نیا لوگو اور بصری شناخت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو عالمی سطح پر بنیادی سے ایلیٹ مقابلوں تک کھیل کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ورلڈ جمناسٹکس کے صدر موریناری واتانابے نے کہا کہ نیا نام تنظیم کے مشن کو مزید واضح بناتا ہے۔انہوں نے کہایہ تبدیلی محض نیا نام نہیں بلکہ کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دنیا بھر میں جمناسٹکس تک رسائی بڑھانے کا وعدہ ہے۔

مزید خبریں