اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت ملے گا، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کی سوچ کا راج ہے، پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیرکو بھرپور اجاگر کریں،5فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ …
بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت ملے گا،مراد سیعد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت ملے گا، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کی سوچ کا راج ہے، پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیرکو بھرپور اجاگر کریں،5فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پرکشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کاز کو آگے لے کر جائے گا۔ کشمیر کے حوالے سے تمام پاکستانی متحد ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہے ۔ اتوار کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور وہ عالمی سطح پر کشمیریوں کا بطور سفیر مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان نے کردار ادا کیا ہے اور بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے، پاکستان کو عالمی فورم پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔ پورے پاکستان کے لوگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ بعد اقوام متحدہ میں کشمیر ایشو پر بحث ہوئی ہے جو کہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں اور وہ انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، عالمی برادری پر مودی سرکار کا شدت پسدانہ طرز عمل واضح ہو چکا ہے، بھارت کہتا تھا کہ کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے لیکن اب یہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے، کشمیر کے حل کے حوالے سے عالمی سطح پر کامیابیاں مل رہی ہیں، کشمیر کا حل ضرور نکلے گا اور کشمیریوں کو ان کے خواہشات کے مطابق اپنا حق خودارادیت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے اندر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جس میں ضرور کامیابی ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 5فروری کو پوری پاکستانی قوم، بچے بوڑھے ، بڑے، سکول کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کشمیریوں کے ساتھ ان کی قربانیوں کے حوالے سے خراج تحسین پیش کریں اور کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہم سب شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورنوجوان سوشل میڈیا پر بھی کشمیر کی آواز اٹھائیں۔ مراد سعید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں اور کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ اتنی والہانہ عقیدت ہے کہ وہ اپنے شہداء کو پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے اور یہ نعرہ ہمیشہ بلند کیا کہ ”پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں” اور ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ ”کشمیری ہمارے ہیں اور کشمیر بھی ہمارا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کی سوچ کا راج ہے، پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیرکو بھرپور اجاگر کریں، بھارتی ظلم و جبر کی داستان انسانی حقوق کی عالمی رپورٹ بھی سامنے آئی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، مقبوضہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری 6ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کاز کو آگے لے کر جائے گا۔ کشمیر کے حوالے سے تمام پاکستانی متحد ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہے۔ کشمیر ہمارا نیشنل کاز ہے۔ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھر سمیت کشمیر میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے ہیں تا کہ عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جا رہے ہیں ان کو اجاگر کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے اور وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔








