علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مین کیمپس اسلام آباد میں طلبہ کے لئے "جاب فئیر 2026” کامیابی سے منعقد ہوا۔ جاب فیئر میں ملک کی ممتاز کمپنیوں، سرکاری و نجی اداروں، بینکنگ، آئی ٹی، ٹیلی کام، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعت کے شعبوں سے وابستہ 30 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مین کیمپس اسلام آباد میں طلبہ کے لئے "جاب فیئر 2026” کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مین کیمپس اسلام آباد میں طلبہ کے لئے "جاب فئیر 2026” کامیابی سے منعقد ہوا۔ جاب فیئر میں ملک کی ممتاز کمپنیوں، سرکاری و نجی اداروں، بینکنگ، آئی ٹی، ٹیلی کام، تعلیم، صحت، زراعت اور صنعت کے شعبوں سے وابستہ 30 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔
اداروں نے اپنے نمائندہ سٹالز قائم کر کے شرکاء کو روزگار، انٹرن شپ، گریجویٹ ٹرینی پروگرامز اور کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔اس جاب فئیر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 360 سے زائد شرکاء نے اپنے سی ویز جمع کرائے جبکہ کئی اداروں کے نمائندوں نے موقع پر ہی انٹرویوز بھی کئے اور امیدواران کو نوکریوں کی پیشکش بھی کی۔ جاب فیئر کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے مختلف کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کے لئے تیار کرنا ہے، ایسے جاب فیئرز صنعت اور جامعات کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں ۔فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ، سینئر پروفیسرز اور پرنسپل افسران نے بھی جاب فیئر کا دورہ کیا۔ آخر میں انتظامیہ نے تمام شریک اداروں، طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔








