وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ مال میں اصلاحات سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت جمعرات کے روز محکمہ مال میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجرا کی اصولی منظوری دی گئی ۔

پشاور۔ 20 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت جمعرات کے روز محکمہ مال میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔تر جمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجرا کی اصولی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے آئندہ ہفتے نئی سہولت کا افتتاح کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو خصوصی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ کے مطابق محکمہ مال کے سروس ڈیلیوری سنٹرز کے ساتھ اب نادرا ای سہولت مراکز سے بھی زمین کا فرد جاری کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق زمین کے فرد کی سرکاری فیس اور دیگر سروس چارجز کیش لیس طریقے سے ادا کیے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینوں کے فرد اب نادرا ای سہولت مراکز سے بھی جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی سہولت سے شہریوں کا وقت اور وسائل بچیں گے اور انہیں سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام دوست طرز حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے فرد کے اجرا کا نیا نظام شہریوں کے لیے آسانی، شفافیت اور سہولت کا ضامن ہوگا۔اجلاس کو لینڈ ایکوزیشن بل 2026 کے مسودے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے لینڈ ایکوزیشن کے عمل میں غیر ضروری تاخیر روکنے کے لیے نئے بل میں خصوصی شقیں شامل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے نئے بل کو جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے متعلقہ فورمز پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ لینڈ ایکوزیشن بل 2026 میں عوامی مفاد کو سب سے مقدم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے عملی حل اور عوامی سہولت کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آسانی، شفاف نظام اور بہتر گورننس ہماری ترجیح ہے۔