بین الاقوامی عازمین حج کے اخراجات میں 39 فیصد کمی کردی گئی ہے ،سعودی وزیر

ریاض۔23جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت کا سفر کرنے والے بین الاقوامی عازمین حج کی لاگت میں 39 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے حج کے انعقاد کے لیے مملکت کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مجموعی طور پر 37 سرکاری ادارے عازمین کو خدمات …

ریاض۔23جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت کا سفر کرنے والے بین الاقوامی عازمین حج کی لاگت میں 39 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے حج کے انعقاد کے لیے مملکت کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مجموعی طور پر 37 سرکاری ادارے عازمین کو خدمات فراہم کریں گے۔

عازمینِ حج کی تعداد کورونا وائرس کی وَبا سےقبل کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے سعودی عرب میں پابندیوں کے نفاذ سے قبل قریباً 26 لاکھ افراد ہرسال فریضہ حج ادا کرتے تھے۔اس کے علاوہ سعودی ہلال احمر نے رواں حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر ہنگامی خدمات کے لیے 8 اگست ا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ان ہیلی کاپٹرز کو مقدس مقامات پر ہنگامی طبی خدمات کے لیے استعمال کیا جائے گا،یہ ہیلی کاپٹر جدید طبی آلات ،اہل طبّی عملہ پر مشتمل ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں سالانہ حج 26 جون سے شروع ہوگا۔دوسری طرف خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےرواں سال حج ادا کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا۔

 

مزید خبریں