بین الاقوامی مالیاتی فنڈاور ورلڈ بینک نے تقریباً چھ سال بعد وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے،
بین الاقوامی مالیاتی فنڈاور ورلڈ بینک کا چھ سال بعد وینزویلا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔17اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈاور ورلڈ بینک نے تقریباً چھ سال بعد وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملک کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق 2019 سے معطل تعلقات کی بحالی کے بعد اب وینزویلا کی معیشت کا تقریباً دو دہائیوں بعد مکمل جائزہ لیا جا سکے گا، جبکہ اس پیش رفت سے اربوں ڈالر مالیت کے مالی وسائل تک رسائی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوانے کہا کہ رکن ممالک کی اکثریت کی رائے کی بنیاد پر ادارہ اب وینزویلا کی حکومت کے ساتھ دوبارہ کام کر رہا ہے، جو عبوری صدر ڈیلسی روڈریگزکی قیادت میں کام کر رہی ہے۔








