اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست دوبئی میں بین الاقوامی نمائش”انٹرسیک “آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس نمائش میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ پروٹیکشن آلات، کیمیکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوصی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا لباس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ وئیر ویونیفارم، خطرے کے نشانات، …
بین الاقوامی نمائش ”انٹرسیک“ میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر مقرر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی ریاست دوبئی میں بین الاقوامی نمائش”انٹرسیک “آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس نمائش میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ پروٹیکشن آلات، کیمیکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوصی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا لباس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ وئیر ویونیفارم، خطرے کے نشانات، سیفٹی گلاس، ابتدائی طبی امداد کے آلات، دھماکوں سے بچاﺅ کے آلات، گیس مانیٹرنگ، عمارت سازی کے دوران حفاظتی آلات، روڈ سیفٹی سمیت درجنوں شعبوں میں استعمال ہونے والے سیفٹی آلات و مصنوعات پیش کئے جاسکتے ہیں۔ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر اورفیس 2 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔








