اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کے پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری، ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیوز، نیپالہارکا راج رائی کی قیادت میں وفدنے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے وفد کو الوداع کہا۔نیپال کے وفد …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کا پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد نیپال کے پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری، ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیوز، نیپالہارکا راج رائی کی قیادت میں وفدنے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی۔
وفد روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران نے وفد کو الوداع کہا۔نیپال کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقدہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی عالمی امن، پارلیمانی تعاون اور باہمی ترقی کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔نیپال کے وفد نے پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








