بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد جاری،روانڈا کا معاون عملہ بھی اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، روانڈا کے پارلیمانی عملے کے وفد کا معاون عملہ بھی ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کے سینیٹ کے سینئر افسران نے روانڈا کے معاون عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا انعقاد چیئرمین سینیٹ سید یوسف …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، روانڈا کے پارلیمانی عملے کے وفد کا معاون عملہ بھی ہفتے کو اسلام آباد پہنچ گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کے سینیٹ کے سینئر افسران نے روانڈا کے معاون عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا انعقاد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت اور پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔یہ کانفرنس 12 تا 14 نومبر اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں مختلف ممالک کے سپیکرز اور پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔