بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن کا منگلا ڈیم کا دورہ

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورہ پر آئی بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا۔ گیبریلا کیویس بیرن نے پاکستان کی قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قدرتی مناظر اور بے شمار تاریخی مقامات ہیں۔ پاکستان سیاحت کیلئے ایک اچھا ملک ہے اور ملکی …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورہ پر آئی بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا۔ گیبریلا کیویس بیرن نے پاکستان کی قدرتی مناظر کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قدرتی مناظر اور بے شمار تاریخی مقامات ہیں۔ پاکستان سیاحت کیلئے ایک اچھا ملک ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاح پاکستان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ منگلا ڈیم پہنچنے پر متعلقہ حکام نے صدر آئی پی یو کو ڈیم کے حوالے سے بریف کیا۔ گیبریلا کیویس بیرن نے منگلا ڈیم کا نظارہ بھی کیا۔