پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جعل سازی اور صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یعقوب ٹاؤن گلی نمبر 2 میں مصالحہ جات کی تیاری و پیکنگ کرنے والے یونٹ سے 855 کلوگرام جعلی و غیر معیاری مصالحہ جات اور 105 کلوگرام جعلی پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جعلی مصالحہ جات کی تیاری و پیکنگ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 855 کلوگرام سامان ضبط

مزید خبریں
ملتان۔ 05 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جعل سازی اور صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یعقوب ٹاؤن گلی نمبر 2 میں مصالحہ جات کی تیاری و پیکنگ کرنے والے یونٹ سے 855 کلوگرام جعلی و غیر معیاری مصالحہ جات اور 105 کلوگرام جعلی پیکنگ میٹریل برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران یونٹ میں مصالحہ جات کی پیکنگ کے لیے نقلی اور غلط لیبلنگ و برانڈنگ کا استعمال پکڑا۔ کارروائی کے دوران معروف اور نامی گرامی برانڈز سے منسوب جعلی پیکنگ میٹریل بھی برآمد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے بتایا کہ مصالحہ جات کے نمونے حاصل کرکے مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ موقع پر موجود جعلی اور غیر معیاری سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔








