ماؤنٹ مانگینوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف 9 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ بین سٹوکس نے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی اپنی عمدہ بلے بازی کا سسلسلے برقرار رکھا …
بین سٹوکس نروس نائنٹیز کا شکار، کیویز کے خلاف 9 رنز کے فرق سے نویں سنچری سے محروم

مزید خبریں
ماؤنٹ مانگینوئی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف 9 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔ بین سٹوکس نے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی اپنی عمدہ بلے بازی کا سسلسلے برقرار رکھا انفرادی 91 رنز سکور کئے۔ اس دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 12 چوکوں لگائے اور 91 رنز بنائے، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 9 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی نویں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ انکو 91 رنز کے انفرادی سکور پر ٹم سائوتھی نے راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔








