اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے جنازہ میں شرکت کےلئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ جاتی امراءرائے ونڈ لاہور چلے گئے ۔ اس دوران جاتی امراءرہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا۔ …
بیگم کلثوم نواز کے جنازہ میں شرکت کےلئے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پیرول پر رہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے جنازہ میں شرکت کےلئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ جاتی امراءرائے ونڈ لاہور چلے گئے ۔ اس دوران جاتی امراءرہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا۔ سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے حکومت پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر 5 دن کیلئے رہائی کی درخواست دی تھی۔ اس درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔








