اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی خواتین کو با اختیاربنانے میں بڑا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب اورنادار خواتین کی مدد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھایاہے، کامیاب خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں سیاسی اورمالی طور …
بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کا خواتین کی عالمی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی خواتین کو با اختیاربنانے میں بڑا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے غریب اورنادار خواتین کی مدد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھایاہے، کامیاب خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں سیاسی اورمالی طور پر کمزورخواتین کو ساتھ لے کر چلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ویمن کاکس کے زیراہتمام خواتین کی تین روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید ، میانمر، اردن اوردیگر ممالک کے وفود سمیت اراکین پارلیمنٹ اورمقامی حکومتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے عالمی کانفرنس میں موجود تمام بین الاقوامی اور ملکی وفود کو خوش آمدیدکہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موجود مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی موجودگی کو سراہا ۔








