اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بی ای سی ایس )اپنے قیام کے بعد سے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کو بنیادی تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، غیر رسمی تعلیم کے علمبردار کے طور پر بی ای سی ایس اب تک ملک بھر میں سکول سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر …
بی ای سی ایس کی جانب سے آزاد کشمیر کے اساتذہ کی تربیت، سیکرٹری تعلیم کی اختتامی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بی ای سی ایس )اپنے قیام کے بعد سے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقے کو بنیادی تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، غیر رسمی تعلیم کے علمبردار کے طور پر بی ای سی ایس اب تک ملک بھر میں سکول سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پرائمری تعلیم فراہم کر چکا ہے جن میں سے کئی بچے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف شعبوں میں قومی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نان فارمل ایجوکیشن کے ذریعے تعلیم کی فراہمی ایک مؤثر اور کم لاگت طریقہ ہے جس میں سنگل روم سنگل ٹیچر کے منفرد ماڈل کے تحت مقامی کمیونٹی سکول کے لئے جگہ فراہم کرتی ہے، اس ماڈل کے تحت سکولوں کے قیام کے لئے زیادہ مالی وسائل درکار نہیں ہوتے اور یہ ہنگامی حالات میں بھی نہایت موزوں ہے کیونکہ کمیونٹی کے تعاون سے چند گھنٹوں میں اسکول قائم کیا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل بی ای سی ایس کے زیر اہتمام فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے 201 اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
تربیت کا پہلا مرحلہ 12 جنوری 2026 کو شروع ہوا جس میں 80 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی جبکہ دوسرا مرحلہ 19 جنوری 2026 کو شروع ہوا جس میں 95 سے زیادہ اساتذہ شریک ہوئے۔ یہ تربیتی پروگرام 23 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوا۔تربیت کی اختتامی تقریب میں وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے سیکرٹری ندیم محبوب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری تعلیم کا استقبال ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس حمید خان نیازی اور ڈائریکٹر فیڈرل کالج آف ایجوکیشن پروفیسر سمیعہ رحمان ڈوگر نے کیا۔ بی ای سی ایس کے طلباء و طالبات نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں سیکرٹری تعلیم نے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن میں نئے تعمیر شدہ بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس نے سیکرٹری تعلیم کو ادارے کی سرگرمیوں، غیر رسمی تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات اور متحرک قیادت کے تحت جاری اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری تعلیم کی دوراندیش قیادت میں اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور کراچی میں نان فارمل ایجوکیشن کے اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ بی ای سی ایس اساتذہ کی تربیت کا عمل تاحال جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اساتذہ نے 9سال کے وقفہ کے بعد تربیت حاصل کی جبکہ بی ای سی ایس کے تحت کام کرنے والے 1720 نان فارمل سکولوں کو پہلی بار ٹیچنگ لرننگ میٹریلز کا مکمل سیٹ فراہم کیا گیا جس سے 62 ہزار سے زائد پسماندہ طبقے کے بچے مستفید ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر فیڈرل کالج آف ایجوکیشن نے تربیتی پروگرام کے مقاصد، تدریسی طریقۂ کار اور تربیت سے قبل و بعد کے نتائج پر روشنی ڈالی اور شرکاء کے جوش، وقت کی پابندی اور فعال شرکت کو سراہا۔
اپنے خطاب میں سیکرٹری وفاقی تعلیم ندیم محبوب نے وفاقی علاقوں میں غیر رسمی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور آزاد جموں و کشمیر کے اساتذہ کے لئے کامیاب تربیتی پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹر ایف سی ای کی تعریف کی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ جدید تدریسی تکنیکوں کو اپناتے ہوئے تربیت میں حاصل کردہ مہارتوں کو عملی تدریس میں بروئے کار لائیں۔ سیکرٹری تعلیم نے معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بی ای سی ایس اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ناخواندگی کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں اور غریب بچوں کو تعلیم دے کر ان کا مستقبل روشن بنا رہے ہیں۔








