بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات اپنے لئے روزگار کا حصول یقینی بنا سکیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات اپنے لئے روزگار کا حصول یقینی بنا سکیں گے، پروگرام کو زیادہ سے زیادہ شفاف اور اس کی آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جائے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گزشتہ چار سالوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کو سراہتے …

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات اپنے لئے روزگار کا حصول یقینی بنا سکیں گے، پروگرام کو زیادہ سے زیادہ شفاف اور اس کی آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جائے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گزشتہ چار سالوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات اپنے لئے روزگار کا حصول یقینی بنا سکیں گے،وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو زیادہ سے زیادہ شفاف اور اس کی آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت ماروی میمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم ہاﺅس میں بریفنگ دی۔ ماروی میمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بریفنگ میں بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا 2013ءمیں بجٹ 70 ارب روپے تھا جو بڑھا کر 2017ءمیں 121 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ 2013ءمیں اس کی رقم 3000 روپے فی سہ ماہی تھی جو بڑھا کر 2016ءمیں 4834 روپے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں 3.78 ملین لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوتے تھے جبکہ 2017ءمیں یہ بڑھ کر 5.46 ملین ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2012-13ءمیں 43.30 ارب روپے جاری ہوئے جو 2016-17ءمیں 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جو حکومت کی طرف سے معاشرے کے غریب افراد کی ویلفیئر پر خرچ ہونے والی رقم میں ایک واضح اضافہ ہے۔ ماروی میمن نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply