بے گھر لوگوں کیلئے پاکستان کا پہلا اور منفرداپنی زمین، اپناگھرپروگرام کا آغاز

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):بے گھر لوگوں کیلئے پاکستان کا پہلا اور منفرداپنی زمین، اپناگھرپروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر اپنی زمین، اپنا گھرپروگرام کا افتتاح اور قرعہ اندازی کا آغاز کیا،وزیراعلیٰ بھی موجود تھیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے سکیم کا باضابطہ آغاز کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):بے گھر لوگوں کیلئے پاکستان کا پہلا اور منفرداپنی زمین، اپناگھرپروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر اپنی زمین، اپنا گھرپروگرام کا افتتاح اور قرعہ اندازی کا آغاز کیا،وزیراعلیٰ بھی موجود تھیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے سکیم کا باضابطہ آغاز کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے اپنی زمین، اپناگھر کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغازبھی کیا۔قرعہ اندازی کے بعد وزیراعلی مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد پیش کی۔ قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف نے رخسانہ بی بی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اورکہا کہ مبارک ہو،قرعہ اندازی میں مفت پلاٹ نکل آیا ہے۔

رخسانہ بی بی نے قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کوبہت سی دعائیں دیں۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کا پلاٹ نکلنے پربھی فون کیا، قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے بات چیت کرائی۔میرو مائی کے شوہر رمیش لال قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور مریم نواز کا فون آنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔ قائد محمد نواز شریف نے رمیش لال سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جانتے ہیں؟۔رمیش لال نے کہا کہ پوچھنے کی بات نہیں،آپ ہمارے سب سے بڑے قومی لیڈر ہیں۔اس موقع پروزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف کیاپنی زمین، اپنا گھرپراجیکٹ کی قرعہ اندازی کیلئے تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ تین مرلہ کا پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ تین مرلہ کا مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے گھر بنانے کیلئے 15لاکھ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔15لاکھ قرض نو سال میں 14ہزار ماہانہ آسان قسط میں ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعرے نہیں وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یٰسین نے اپنی زمین، اپنا گھرپر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 19اضلاع کی 23ہاسنگ سکیموں میں 2ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ مل گئے۔جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد257، لودھراں میں 219 نادار افراد کو پلاٹ مل گئے۔ضلع اوکاڑہ کے 130 لیہ 55، بھکر52، ساہیوال کی 33 اور سرگودھا کے 25 افراد کو پہلے مرحلے میں پلاٹ مل گئے۔

ضلع خوشاب میں 24،بہاولنگر 20، منڈی بہاالدین 17، راجن پور میں 15 اور اٹک میں 11 خوش نصیب پلاٹ کے حقدارٹھہرے۔ضلع گجرات8، بہاولپور7، جھنگ اور وہاڑی میں چار چار اور چنیوٹ کے 2 درخواست دہندگان کو پلاٹ مل گئے۔اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا گیا۔اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام میں 4لاکھ 83ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی۔پہلے فیز کے لئے2 لاکھ 57ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔اپنی زمین، اپناگھرپروگرام کے لئے اپلائی کرنے والوں کی نادرا ر ڈسٹرکٹ فیلڈ سٹاف کے ذریعے سکریننگ اور تصدیق کرائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا۔صوبہ بھر میں 18لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی چھت، اپنا گھر ایپ استعمال کی، 9لاکھ 70ہزار افراد رجسٹرڈہوئے۔اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض مل گئے۔