اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق پیغام میں تاجکستان کے صدر نے اللہ تعالیٰ سے شہداءکےلئے مغفرت اور رحمت جبکہ زخمیوں کی جلد اور …
تاجکستان کے صدر کا اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظمِ محمد شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق پیغام میں تاجکستان کے صدر نے اللہ تعالیٰ سے شہداءکےلئے مغفرت اور رحمت جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجکستان اس بہیمانہ دہشت گردانہ کارروائی اور عمومی طور پر دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی سخت مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ اس امر پر زور دیتا رہا ہے کہ اس ناسور کے خلاف مسلسل اور بھرپور جدوجہد ناگزیر ہے۔








