تاجکستان کے صدر 11 مئی کوچین کا چار روزہ دورہ کریں گے
تاجکستان کے صدر 11 مئی کوچین کا چار روزہ دورہ کریں گے
بیجنگ۔8مئی (اے پی پی):تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 11 سے 14 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔شنہو اکے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 11 مئی سے چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔









