اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کمیونٹی کی کوششوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، تارکین وطن پاکستان و آزاد کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نقیب جرال کی قیادت میں تارکین وطن کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران …
تارکین وطن کمیونٹی کی کوششوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے،سردار مسعود خان
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کمیونٹی کی کوششوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، تارکین وطن پاکستان و آزاد کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نقیب جرال کی قیادت میں تارکین وطن کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کمیونٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود تارکین وطن کشمیر سے متعلق اہم ایام کی تقریبات کا با قاعدہ انعقاد کرتے ہیں جس سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر تقویت مل رہی ہے تاہم صدر آزاد جموں وکشمیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہو گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔








