تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی افریقہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا

دبئی ۔ 13 اگست (اے پی پی) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقن ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا 22 درجے چھلانگ لگا …

دبئی ۔ 13 اگست (اے پی پی) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقن ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا 22 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 21ویں نمبر پر آ گئے، میتھیوز کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے، جے پی ڈومینی 11 درجے ترقی کے ساتھ 40ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فاف ڈوپلیسی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارت کا دوسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی جگہ تیسری پوزیشن سنبھال لی، جنوبی افریقہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا، پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے،