21 دبئی ۔مارچ (اے پی پی) بھارت کے روندرا جدیجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، جدیجہ نے ایک درجہ ترقی پا کر ہم وطن سپنر ایشون سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر دی، چیتشوپوجارا 4 درجے ترقی پا کر کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ …
تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، روندرا جدیجہ دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے،

مزید خبریں
21 دبئی ۔مارچ (اے پی پی) بھارت کے روندرا جدیجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، جدیجہ نے ایک درجہ ترقی پا کر ہم وطن سپنر ایشون سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر دی، چیتشوپوجارا 4 درجے ترقی پا کر کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ رینکنڈ بھارتی بلے باز بن گئے، اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک شکیب الحسن کی 5 جبکہ تمیم اقبال کی 9 درجے ترقی ہوئی ہے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن نے ایک مرتبہ پھر ایشون کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر دی، بھارت کے پوجارا رانچی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر 4 سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے سے دوسرے نمبر پر آ گئے،








