تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان پیکج کے فیز ون کے تحت ٹیکسٹائل کے شعبے کو25.5 ارب روپے کی فراہمی

اسلام آباد ۔11 اگست(اے پی پی) تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پیکج کے فیز ون کے تحت 30 جون 2018ءتک ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو25.5 ارب روپے فراہم کئے گئے۔ وزارت تجارت وٹیکسٹائل کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ فیزٹوکے تحت یکم جولائی سے لیکر7 اگست 2018ءتک ٹیکسٹائل کے شعبے کو 2.6 ارب روپے کی فراہمی کی گئی۔وزارت تجارت وٹیکسٹائل نے تجارت کے فروغ کیلئے …

اسلام آباد ۔11 اگست(اے پی پی) تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پیکج کے فیز ون کے تحت 30 جون 2018ءتک ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو25.5 ارب روپے فراہم کئے گئے۔ وزارت تجارت وٹیکسٹائل کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ فیزٹوکے تحت یکم جولائی سے لیکر7 اگست 2018ءتک ٹیکسٹائل کے شعبے کو 2.6 ارب روپے کی فراہمی کی گئی۔وزارت تجارت وٹیکسٹائل نے تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پیکج کے تحت فروری 2019ءتک اس شعبے کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکام نے بتایا کہ تجارت میں فروغ کیلئے وزیراعظم کے پیکج کا دائرہ کاردیگرصنعتوں بالخصوص فارما سیکٹرتک پھیلانے کیلئے کام ہورہاہے، ہماری کوشش ہے کہ صنعتی شعبے کو سازگارماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔