‏تحریک انصاف حکومت نے 5روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکیج کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف حکومت نے 5روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکیج کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے تفصیلات کا اعلان (آج) جمعہ کو ایک پریس کانفرنس …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف حکومت نے 5روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکیج کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے تفصیلات کا اعلان (آج) جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔