اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ …
تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی،وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ تحریک انصاف صوبہ سندھ میں مقامی حکومت کے نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی کیونکہ یہ قانون اورآئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر با اختیار نہیں کرتا۔








