اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پارٹی چیئرمین کے وژن کے مطابق تحریک انصاف میں تنظیم نو کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جماعت میں عہدوں کےلئے پنجاب اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملک بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ وصول کی …
تحریک انصاف نے جماعت میں عہدوں کےلئے پنجاب اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملک بھر سے درخواستیں 15 مارچ تک طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) پارٹی چیئرمین کے وژن کے مطابق تحریک انصاف میں تنظیم نو کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جماعت میں عہدوں کےلئے پنجاب اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملک بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ وصول کی جانے والی درخواستوں پر قواعد کے مطابق سکروٹنی کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے عہدےداروں کے حکومت میں جانے کے بعد سیٹیں خالی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد تنظیم سازی کے عمل کو تیزی اور شفافیت کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ایپلی کیشنزhttp://www.insaf.pk پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی ہے۔








