تحریک انصاف کی حکومت کے گزشتہ دو سال کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کی جانب سے معیشت کو استحکام اور اسے مزید تقویت ملنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کی جانب سے معیشت کو استحکام اور اسے مزید تقویت ملنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں موڈیز کی جانب سے کورونا وبا کے دوران مستحکم آﺅٹ لک کے ساتھ بی تھری کی ریٹنگ حوصلہ افزا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی پالیسیوں اور اعدادو شمار کی بنیاد پر جون 2018ء میں پاکستان کی ریٹنگ کم ہو کر بی 3 منفی ہو گئی تھی۔ دسمبر 2019ءمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی استحکام کی پالیسیوں کے نتیجہ میں ریٹنگ نمایاں بہتری کے ساتھ بی 3 مستحکم ہو گئی۔ اس کی عملی اور اچھی مثال یہ بھی ہے کہ پاکستان کی درجہ بندی منفی سے بی تھری پر آئی ہے جو کہ معیشت کو مستحکم بنانے اور طویل المدتی نمو کے لئے ایک پختہ بنیاد رکھنے میں حکومت کی کامیابی کی تصدیق ہے۔عالمی معاشی ادارے بہتری کے اشارے دے رہی ہےں ، حکومت پاکستان نے بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر کی ہے۔ مثبت اقدامات کی بدولت معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ بےن الاقوامی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اشارہ دےا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سال 2020 ءکو عوام کے لئے ریلیف کا سال بھی قراد دیا ہے۔ پاکستان ایک بڑی معیشت ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بیرونی اقتصادی خطرات میں کمی آئے گی۔ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی، پالیسی فریم ورک اور دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں معاشی صورتحال کے لئے بیرونی خطرات میں کمی رہے گی تاہم غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے صنعت و معیشت میں بہتری کے اثار ہیں۔ خسارے کم ہو رہے ہیں۔ ٹیکس اہداف سے بڑھ کر جمع ہو رہے ہیں۔ کاروں، کھادوں اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تعمیراتی صنعت اور برآمدات کے شعبہ میں بہتری نمایاں ہے۔ حکومت نے مالی امداد کی فراہمی ، وبا کے باعث ٹیکس فری بجٹ اور امدادی پیکجز بھی دیئے ہیں جو معیشت کے حق میں بہترین ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان پوری ثابت قدرمی کے ساتھ معاشی بحالی کے راہ پر چل پڑا ہے۔

مزید خبریں