تحریک انصاف کی فتح جی بی کے عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فتح جی بی کے عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فتح گلگت بلتستان کے عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو یکسر رد کر کے وزیراعظم عمران خان کےنظریے کی صداقت پر مہر ثبت کردی۔