تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان صدر میں اس سلسلے میں حلف برداری کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت نے اسد عمر کو مبارکباد دی۔